دشمن کے اندازے ہمیشہ غلط ثابت کریں گے، ایرانی جنرل علی فدوی
سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ کا 46 نئی کتابوں کی رونمائی تقریب میں خطاب، قرآن و تاریخ نویسی کی اہمیت پر زور

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ کے مرکز اسناد و تحقیقات دفاع مقدس کی جانب سے 46 کتابوں کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے جنگ سے پہلے کئی اہداف مقرر کیے تھے، لیکن غلط اندازوں اور فیصلوں کی وجہ سے وہ کسی بھی مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور شکست کھا گئے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق سے امریکی انخلاء کی خبریں فریب! عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے واشنگٹن کا پردہ چاک کردیا
جنرل فدوی نے زور دیا کہ مرکز اسناد و تحقیقات دفاع مقدس میں تیار ہونے والے مواد کو درست اور مکمل ہونا چاہیے، کیونکہ دشمن ان کا مطالعہ کرتا ہے، اور صحیح بیانیہ دشمن کی حکمت عملی کو کامیاب ہونے سے روک سکتا ہے۔
انہوں نے قرآن کریم کی تعلیمات کو دفاع مقدس کی تاریخ نویسی میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن واضح طور پر کہتا ہے کہ اللہ کا لشکر کبھی شکست نہیں کھاتا، اور کفار کو مؤمنوں پر غلبہ حاصل نہیں ہوتا۔ یہ اصول ہماری تحریروں میں جھلکنے چاہئیں۔
انہوں نے بیانیے کے انداز کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دفاع مقدس کی کتابیں اس انداز میں لکھی جائیں کہ قارئین چند سطریں پڑھنے کے بعد کتاب کو چھوڑ نہ سکیں۔ کہانی کی صورت میں لکھنا نوجوان نسل کو پیغام پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔