اہم ترین خبریںشاممقبوضہ فلسطین

اسرائیلی بمباری سے دمشق لرز اٹھا، لیکن اسرائیل کا پالتو کتا جولانی خاموش

اسرائیلی فضائی حملے کے بعد الکسوہ میں دھماکوں کی گونج، مگر جولانی بالکل خاموش

شیعیت نیوز : صہیونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے "الکسوہ” کو آٹھ بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ دھماکوں کی شدت سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ شامی ذرائع نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اب تک جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کی شب دمشق کے گردونواح میں میزائل برسائے، لیکن ابو محمد الجولانی اور اس کے زیرِ قبضہ گروہ کی طرف سے اس جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ نے ایران کے خلاف مغربی سازش میں بڑا قدم اُٹھا لیا

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جولانی کی رِژیم اس وقت اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے، اسی لیے وہ اپنے آقاؤں کی خاطر خاموشی کو ترجیح دے رہا ہے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے حملے اور جولانی کی خاموشی شام کی خودمختاری پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button