پاکستانپاکستان کی اہم خبریں
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 350 گھرانوں تک امدادی سامان کی فراہمی
مدرسہ کلیتہ العباسؑ اور قائد ملت جعفریہ کے پیغام کے ساتھ بلا تفریق خدمت

شیعیت نیوز : تحصیل بھوآنہ، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں علمائے کرام، بزرگان اور مدرسہ کلیتہ العباس علیہ السلام کی نگرانی میں 350 متاثرہ گھرانوں تک بلا تفریق مسالک و مکاتب، مکمل عزت و شرف کے ساتھ اشیائے خورد و نوش پہنچائی گئیں۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کا سلام و پیغام بھی متاثرین تک پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کا مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملہ، درجنوں زخمی، بجلی منقطع
رپورٹ کے مطابق مقامی عمائدین اور مومنین نے علامہ سید ساجد نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، قومی جماعت کے کارکنان اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے معاونین و رضاکاران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لیے دعائیں کیں۔