اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

امریکی پائلٹس کا اسرائیل کے خلاف حیران کن قدم

غزہ میں نسل کشی کے خلاف امریکی خاتون پائلٹ کی چیخ، پینٹاگون میں ہتھکڑیاں لگا دی گئیں

شیعیت نیوز : امریکی مسلح افواج کے ایک مرد اور ایک خاتون پائلٹ نے اپنے جہازوں کے ذریعے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے سے انکار کر دیا۔ یہ ہتھیار غزہ پر جاری حملوں کے لیے منتقل کیے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق انکار کے بعد دونوں پائلٹس کو فوری طور پر پینٹاگون طلب کیا گیا، جہاں انہیں زبردستی گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : قم کی علمی عظمت — حوزہ علمیہ کی بین الاقوامی وسعت پر آیت اللہ اعرافی کی گفتگو

گرفتاری کے دوران خاتون پائلٹ بلند آواز میں احتجاج کرتی رہیں اور چیخ چیخ کر کہتی رہیں:
"یہ غزہ میں سرعام نسل کشی ہے… فلسطین کی بربادی میں سب سے بڑا ہاتھ اور پہلا نمبر امریکہ کا ہے۔” 😢💔😭

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عوامی سطح پر شدید احتجاج جاری ہے اور امریکہ پر اسرائیل کو فوجی اور مالی مدد فراہم کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button