صمود بیڑے پر حملہ، اسپین کا سخت ردعمل کا اعلان
شیعیت نیوز : وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’صمود بیڑہ‘‘ کے خلاف کسی بھی کارروائی پر اسپین فوری ردعمل ظاہر کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے کسی بھی اقدام کا سامنا اسپین کے سخت ردعمل سے ہوگا۔
انہوں نے اسپین کے بارسلونا بندرگاہ سے روانہ ہونے والے ’’صمود بیڑے‘‘ کے کچھ جہازوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیڑا مکمل طور پر پرامن اور انسانی مشن پر مبنی ہے، اور اسپین ان جہازوں کے تمام عملے کو سیاسی حمایت فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے قریب سمندر میں دھماکے کی آواز
وزیر خارجہ نے اسپین کے سفیر کو تونس میں ہدایت دی کہ وہ حالیہ ڈرون حملے کی تحقیقات کریں جو ’’صمود بیڑے‘‘ کے جہازوں پر اس ملک کے پانیوں میں کیا گیا تھا۔
اسی دوران ’’صمود بیڑے‘‘ کے منتظمین نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل کے خطرناک اقدامات میں اضافے کی خبر دی گئی ہے۔







