پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
شیعیت نیوز : وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے، جس میں پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف
پرتگال نے اب تک یورپی یونین کے بعض دیگر ارکان کی نسبت اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیا تھا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ پرتگال فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک نہیں بلکہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔







