اہم ترین خبریںایرانمشرق وسطی
قطر پر صہیونی جارحیت، اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب، ایرانی قیادت دوحہ روانہ
صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلامی سربراہی اجلاس میں دوٹوک مؤقف پیش کریں گے

شیعیت نیوز : دوحہ قطر پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد اسلامی اور عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اتوار کو علی الصبح اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے دوحہ روانہ ہوگئے ہیں، جہاں قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لائحۂ عمل پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صنعا میں اسرائیلی حملہ: 10 صحافی شہید، یمنی اتحاد کی مذمت
دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان پیر کو اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ اس اجلاس میں ایران کا دوٹوک اور شفاف مؤقف پیش کریں گے اور مسلم دنیا کو یاد دلائیں گے کہ اب صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔