اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

مدرسہ المصطفیٰ جیکب آباد میں تقسیمِ انعامات، علامہ مقصود ڈومکی کا دینی مدارس کی خدمات پر زور

علامہ مقصود علی ڈومکی کا خطاب، دینی مدارس کو اسلام کے قلعے قرار دیا

شیعیت نیوز : مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں طلبہ کے درمیان تقسیم انعامات کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین کے پرنسپل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جنہوں نے ہر دور میں قرآن و سنت اور تعلیماتِ اہلِ بیتؑ کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ علومِ آلِ محمدؐ کو قریہ قریہ اور گاؤں گاؤں تک پہنچانے میں مدارس اور علمائے کرام کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آج جو غزہ والوں کے ساتھ نہیں ہے وہ خدا کے ساتھ بھی نہیں ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ عصرِ حاضر میں دینی مدارس امتِ مسلمہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ رہبرِ کبیر امام خمینیؒ اور ولیِ فقیہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای، جنہوں نے حوزۂ علمیۂ قم سے تعلیم حاصل کی، عصرِ حاضر میں امتِ مسلمہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے قائدِ شہید علامہ عارف حسین الحسینی، عراق کے عظیم فلسفی آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور شہید مرتضیٰ مطہری سمیت سینکڑوں شخصیات انہی مدارسِ دینیہ کے وہ مہکتے پھول ہیں جن کی خوشبو آج پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔

تقریب میں مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین کے اساتذہ مولانا ارشاد علی انقلابی اور مولانا منور حسین سولنگی نے بھی شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو ہار پہنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button