مجلس وحدت مسلمین ضلع استور کی تنظیم نو، شیخ نیک عالم اگلے تین سال کے لیے صدر منتخب

15 ستمبر, 2025 15:33

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع استور کی تنظیم نو کی گئی، جس میں نائب امام جمعہ استور محترم شیخ نیک عالم صاحب کو اگلے تین سال کے لیے ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا۔ انتخاب میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے حصہ لیا، جبکہ عوام کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پروگرام میں صوبے کی طرف سے صوبائی سینئر نائب صدر محترم شیخ نیئر عباس مصطفوی اور جنرل سیکرٹری عارف حسین قنبری نے خصوصی شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : مدرسہ المصطفیٰ جیکب آباد میں تقسیمِ انعامات، علامہ مقصود ڈومکی کا دینی مدارس کی خدمات پر زور

صوبائی قائدین نے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کی قوم و ملت اور گلگت بلتستان و پاکستان سمیت دنیا بھر کے محرومین و مظلومین کے لیے کی جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اس ملی و الہی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومنتخب ضلعی صدر کی مشاورت سے محترم شیخ آصف انقلابی صاحب کو ضلعی نائب صدر نامزد کیا۔

آخر میں شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نو منتخب ضلعی صدر و نائب صدر سے حلف لیا۔

10:20 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔