اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن
صنعا میں اسرائیلی حملہ: 10 صحافی شہید، یمنی اتحاد کی مذمت
یمنی صحافیوں کا عالمی اداروں سے اپیل، حملہ آزادی اظہار پر کھلا حملہ قرار

شیعیت نیوز : صنعا یمنی صحافیوں کے اتحاد نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے صنعا میں مقامی اخباری دفتر پر کیے گئے حملے کے دوران کم از کم 10 صحافی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
اتحاد نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جرم اور میڈیا اور آزادی اظہار کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ اس حملے کی مذمت کریں اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی سربراہی اجلاس صرف بیانات تک محدود رہا تو اسرائیل کے لیے نئی جارحیت کا پروانہ ہوگا، لاریجانی
واضح رہے کہ اسرائیلی حملہ صرف صنعا تک محدود نہیں تھا بلکہ شمالی یمن کے صوبہ الجوف میں بھی ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 166 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔