عشق پیغمبر اعظمؐ کانفرنس: مغربی تہذیب کا مکروہ چہرہ بے نقاب

15 ستمبر, 2025 15:25

شیعیت نیوز : ولادت باسعادت سرورِ کائنات، سیدالانبیاء، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بشریت ظلم و استبداد کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہی ہے اور ویسٹ کی برہنہ تہذیب کے جبر کا شکار ہے۔ اس ظلم کی جڑیں مغربی تہذیب میں ہیں۔ لوگ سمجھتے تھے کہ مغرب نے اپنی ترقی سے دنیا کو جنت بنا دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مغرب نے اپنا مکروہ چہرہ میڈیا کے پردے میں چھپایا ہوا ہے۔ جب یہ ہمارے نبی ختمی المرتب ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں تو اپنی تہذیب کے برہنہ پن کو بے نقاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اس مکروہ حقیقت کی عکاسی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل قابلِ اعتماد نہیں، اپنے خزانے ان کے حوالے کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ اس کے ساتھ سی آئی اے بھی آئے گی۔ قرآن کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کو دوست بنانا حرام ہے، جو انہیں دوست بنائے گا وہ انہی میں سے ہوگا۔ ان کی تہذیب میں انسانیت کی تحقیر، بزدلی، بے وفائی اور بے حرمتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج جو غزہ والوں کے ساتھ نہیں ہے وہ خدا کے ساتھ بھی نہیں ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قیادت کو غور کرنا ہوگا کہ امت اور قوم منتشر کیوں ہے؟ اس کی وجہ خود غرضی اور انا پرستی ہے۔ استعمار ملین ڈالرز خرچ کر کے ملت کو تقسیم کر رہا ہے۔ ایران میں انقلاب آیا تو امت خوش تھی لیکن امریکہ نے اسے شیعہ انقلاب کہہ کر سازش کی۔ ملی یکجہتی کونسل اسی سازش کو ناکام بنانے اور وحدت قائم کرنے کے لیے بنی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے خلاف قوانین بن رہے ہیں۔ فلسطین و غزہ کی تباہی پر سب مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ عرب ممالک حماس اور حزب اللہ کے خاتمے کی امید لگاتے رہے لیکن اب قطر بھی محفوظ نہ رہا۔ یہ درندہ صفت اسرائیل کا حملہ اسلام آباد و انقرہ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ حکومت عوام کو مہنگائی، سودی معیشت اور غیر آئینی اقدامات سے تنگ کر رہی ہے لیکن ناموس مصطفیٰ ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی قادیانیوں کی سازش کامیاب ہوگی۔

کانفرنس سے سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر ضمیر اختر، مولانا طیب شاہ بخاری، سید ناصر عباس شیرازی، انجینئر حمید حسین، علامہ اختر عباس، سید فدا احمد شاہ، علامہ سید اکبر کاظمی، خواجہ مدثر محمود تونسوی، سید عبدالوحید شاہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

8:26 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔