اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

آج جو غزہ والوں کے ساتھ نہیں ہے وہ خدا کے ساتھ بھی نہیں ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

"غزہ میں مغربی تہذیب کا مکروہ چہرہ عیاں، سیلاب متاثرین حکمرانوں کی نااہلی کا شکار" — علامہ ناصر عباس

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل کے اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ عشق پیغمبر اعظمؐ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت پوری بشریت ظلم و استبداد کی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہی ہے اور ویسٹ کی برہنہ تہذیب کے جبر کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب نے اپنی ترقی کے پردے میں دنیا کو دھوکے میں رکھا لیکن جب ہمارے نبی ختمی المرتب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں تو اپنی تہذیب کا برہنہ اور مکروہ چہرہ دنیا پر ظاہر کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال اس مکروہ حقیقت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل قابلِ اعتماد نہیں ہیں، یہ مسلمانوں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ قرآن واضح طور پر کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کو دوست بنانا حرام ہے۔ ان کی تہذیب میں انسانیت کی تحقیر، بزدلی، بے وفائی اور بے حرمتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارت کا ہدف مقرر

انہوں نے قطر پر حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس میں براہ راست ملوث ہے، حالانکہ قطر نے ٹرمپ کو چار سو ملین ڈالر مالیت کا جہاز دیا تھا، پھر بھی مزاحمت کے رہنما شہید کیے گئے۔

علامہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہ شدہ عوام کی حالتِ زار پر بھی شدید دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں عوام کے ارمان بہہ گئے، مجبور و بے کس لوگ بے سہارا ہو گئے ہیں لیکن حکمرانوں کی نااہلی اور بددیانتی کے باعث کوئی پرسانِ حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور پیروالہ اور علی پور کو پانی میں ڈبو دیا گیا ہے، دلخراش خبریں ابھی آ رہی ہیں لیکن حکومت نے حکمت عملی اور پلاننگ کے بجائے عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمیں ان متاثرہ خاندانوں کے درد کو محسوس کرنا چاہیے، لاتعلق رہنے کے بجائے آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button