صادقینؑ کی حیاتِ مبارکہ آج کے مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے، مولانا حسن رضا نقوی
شیعیت نیوز: حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقینؑ کے موقع پر ایک پُررونق اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت مولانا مبشر عباس نے حاصل کی۔ اس کے بعد جناب اختر نے نہایت عقیدت کے ساتھ حدیثِ کساء کی تلاوت کی، جبکہ اسٹیج سیکٹریری کے فرائض جناب عدنان نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کا اسرائیل کو دو ٹوک جواب: حملے کو ہرگز نظر انداز نہیں کریں گے
محفل کو یادگار بنانے کے لیے مختلف شعراء اور نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں مہمانِ خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن رضا نقوی (مدیر مدرسہ الولایہ) نے نہایت مفصل اور بلیغ خطاب کیا۔ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومینؑ خصوصاً امام محمد باقرؑ و امام جعفر صادقؑ کی حیات و سیرت پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ صادقینؑ کی حیاتِ مبارکہ آج کے مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
پروگرام کے اختتام پر علمی مقابلہ (کوئز پروگرام) اور تحقیقی مقالات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔







