صیہونی ڈرون حملہ: علامہ شبیر میثمی کی شدید مذمت، فلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی

10 ستمبر, 2025 17:30

شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کی کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن رضاکار ٹیموں پر صیہونیوں کا حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے۔ نفرت زدہ صیہونی ریاست کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ صیہونی ریاست نفرت زدہ، اکیلی اور تنہا ہو چکی ہے، اب ہر غیرت مند کی زبان پر فلسطین کی مظلومیت اور حمایت عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قطر پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ حالیہ عالمی منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ میں ہونے والے مسلسل سب و شتم انتہائی شرمناک، ناقابل دید اور ناقابل برداشت مظالم ہیں، اور پھر ان کی امداد کے لیے آنے والے رضاکاروں کی کشتیوں اور پُرامن رضاکار ٹیموں پر ڈرون حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ ہر دور اور وقت میں ہمیشہ سیرت حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآله وسلم اور سیرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر چلنے والی قومیں سر تو کٹا سکتی ہیں مگر ظالم کی سوچ، فکر اور ظلم کے سامنے کبھی جھکتی نہیں۔ آج اس سیرت کا عملی مظاہرہ اگر کسی قوم نے پیش کیا تو وہ فلسطین کے مجاہدین ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے مظلومین فلسطین کی بھرپور حمایت کریں۔

11:54 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔