Uncategorized

یمن کا اسرائیل پر ڈرون حملہ: اللد، رامون اور دیمونا اہم اہداف نشانہ

یحییٰ سریع: فلسطینی عوام کی حمایت میں کارروائیاں، غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک تعاون جاری رہے گا

شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کی ڈرون یونٹ نے دوسرے روز بھی اسرائیل کے مختلف اہم مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں تین ڈرون استعمال کیے گئے۔

سریع کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل کے یافا کے قریب واقع اللد ایئرپورٹ، ام الرشراش کے قریب رامون ایئرپورٹ اور دیمونا کا ایک اہم ہدف نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے کی گئی ہیں تاکہ غزہ میں جاری ظلم و جبر اور محاصرے کا جواب دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : وحدت اسلامی کانفرنس: لبنانی اسپیکر کے نمائندے کا امت مسلمہ کو اتحاد پر زور

یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس جنگ میں ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے فلسطینی مجاہدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اسرائیل کی سیکیورٹی کو کمزور کر رہی ہیں اور یمن ان کے ساتھ مل کر جنگ بندی اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button