عید میلادالنبی، رہبر معظم کی جانب سے قیدیوں کے لیے معافی اور سزا میں کمی کی منظوری
شیعیت نیوز : رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عیدِ میلادِ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور حضرت امامِ جعفرِ صادق علیہِ السلام کے موقع پر بعض قیدیوں کے لیے معافی اور سزا میں کمی کی منظوری دی ہے۔
سیکورٹی جرائم کے حوالے سے معافی کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ سزا کے قطعی ہونے کے بعد کم از کم پانچ سال گزر چکے ہوں اور اس دوران ملزمان نے ملک کے مفادات یا قومی سلامتی کے منافی کوئی کارروائی نہ کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں : دوحہ حملہ: خلیل الحیہ کی شہادت اور قطر کی عسکری خاموشی
بعض سنگین جرائم اس عفو سے مستثنیٰ ہیں جن میں مسلّح ڈکیتی، منشیات اسمگلنگ، ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، جاسوسی اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون، دہشت گرد گروہوں کی رکنیت، اغوا، جعلی سکے یا نوٹ بنانا، اقتصادی نظام میں بڑی خلل اندازی اور مشروباتِ الکحل کی اسمگلنگ شامل ہیں۔







