پی ٹی آئی امیدوار تیمور الطاف کا سید المرسلین خیمہ بستی کا دورہ، ایم ڈبلیو ایم کی کاوشوں کی تعریف
شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے-150 سے قومی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف مہے نے شیر شاہ کے مقام پر قائم مجلس وحدت مسلمین کی سید المرسلین خیمہ بستی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، انجینئر سخاوت علی سیال، عون رضا انجم ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : وحدت یوتھ کے مرکزی رہنماؤں کا ملتان کا دورہ، سیلابی صورتحال اور امدادی حکمت عملی پر مشاورت
بیرسٹر تیمور الطاف نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اپنے بیان میں کہا کہ یہ دراصل حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس طرف متوجہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اس مشکل وقت میں مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر قوم کا ساتھ دینا ہوگا۔







