Uncategorized

پاکستان میں جامعۃ المصطفٰی کے تحت قرآن و حدیث کا 17واں سالانہ مقابلہ کامیابی سے اختتام پذیر

8433 شرکاء کی بھرپور شرکت، کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

شیعیت نیوز : المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت قرآن و حدیث کا 17واں سالانہ مقابلہ پاکستان بھر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات اور علم و دانش سے شغف رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رواں سال 277 دینی مدارس اور قرآنی مراکز سے 8433 افراد شریک ہوئے، جن میں 3563 خواتین اور 4870 حضرات شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں کامیاب شرکاء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پاکستان میں سابق نمائندے حجۃ الاسلام تہرانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ کا اصل ہدف عالمی اصلاح اور آمادگی ہے، آیت اللہ جوادی آملی

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے ثقافتی و تربیتی شعبے کے سربراہ نے مقابلوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پاکستان میں قرآنی و حدیثی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔

واضح رہے یہ مقابلہ مختلف شعبوں جیسے حفظِ قرآن، ترتیل، قراءت، اذان، دعا خوانی، تفسیرِ قرآن، نہج البلاغہ اور صحیفۂ سجادیہ تحریری و شفاہی دونوں صورتوں میں منعقد کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق، 5411 شرکاء نے شفاہی، جبکہ 3022 نے تحریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ مقابلہ تین مراحل پر مشتمل تھا: ابتدائی، سیمی فائنل اور فائنل۔

سیمی فائنل قاری استاد وجاہت رضا کی نگرانی میں ہوا، جبکہ فائنل اور تقریب تقسیمِ انعامات لاہور میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نقوی (صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان) تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں حجۃ الاسلام والمسلمین محسن دادسرشت تہرانى، حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی شمسی پور، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین اکبر اور سید علی رضا نقوی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button