یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہےِ؛ اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملے کے بعد دھمکی

09 ستمبر, 2025 18:19

شیعیت نیوز : اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے دوحہ میں حماس قیادت کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدہ میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،ضلعی انتظامیہ خاموش! گرینڈ جرگہ کی مذمت

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے، جب کہ حملے کے نتیجے میں تین محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا۔

11:52 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔