ایران کی قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

09 ستمبر, 2025 14:31

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کو "مجرمانہ، نہایت خطرناک اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری پر براہ راست حملہ اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ فلسطین اور مغربی ایشیا میں صیہونی مظالم پر خاموشی پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائیہ کا دوحا میں حماس قیادت پر حملہ، خلیل الحیہ شہید

یاد رہے قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی میڈیا ‘کان’ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے کی گئی۔

5:36 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔