علامہ ساجد نقوی کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت، امت مسلمہ سے بیداری کی اپیل

09 ستمبر, 2025 19:15

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزِ اول سے ہی متوجہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا کہ لبنان، ایران، شام اور یمن پر اسرائیلی حملوں کے بعد قطر پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ دنیا خصوصاً امت مسلمہ کب بیدار ہو گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں ہم دوست ملک قطر اور اس کی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

11:52 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔