دوحہ میں اسرائیلی حملہ: خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور جہاد لبد شہید

09 ستمبر, 2025 18:28

شیعیت نیوز : سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے، جبکہ حملے کے نتیجے میں تین محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب حماس کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہےِ؛ اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملے کے بعد دھمکی

خیال رہے کہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی وزیر اعظم سمیت فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو ہدف بنایا گیا۔

10:30 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔