جامعة الکوثر کے اساتذہ کا شیخ غلام حسین مقدس کی عیادت کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار

09 ستمبر, 2025 18:19

شیعیت نیوز : علامہ انور علی نجفی سمیت جامعة الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ کے وفد نے محمدیہ ٹرسٹ بلتستان کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس کی عیادت کی۔ اس موقع پر وفد نے ان کی جلد صحتیابی اور طولِ عمر کے لیے نیک تمناؤں اور مخلصانہ دعاؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بلتستان کی سرزمین میں دینی تعلیم و تبلیغ کے فروغ میں محمدیہ ٹرسٹ کا کردار نہایت نمایاں اور قابلِ تحسین ہے۔ اس ٹرسٹ کے زیرِ انتظام قائم متعدد مدارس آج بھی سینکڑوں طلباء کو ابتدائی دینی تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جہاں سے نکلنے والے طلاب علم و عرفان کی روشنی پا کر اپنے معاشرے کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدہ میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،ضلعی انتظامیہ خاموش! گرینڈ جرگہ کی مذمت

انہی مدارس کے فارغ التحصیل طلباء میں سے ایک بڑی تعداد نے قم المقدسہ اور نجف اشرف جیسے عظیم حوزاتِ علمیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیماتِ محمد و آلِ محمدؐ سے بہرہ مند ہو کر اپنی سرزمین کو منور کیا۔

اس کارواں کے سرپرستِ اعلیٰ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس نہایت مخلص، متقی اور خدمت گزار شخصیت ہیں۔ آپ کی سرپرستی میں نہ صرف مدارس کی سرسبزی و شادابی جاری ہے، بلکہ یتیم پروری، فلاحی منصوبے اور مختلف امورِ خیریہ بھی کامیابی سے انجام پا رہے ہیں۔ آپ کی شب و روز کی محنتوں نے بلتستان کے علمی و دینی افق پر ایک روشن باب کا اضافہ کیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

4:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔