اسرائیلی فضائیہ کا دوحا میں حماس قیادت پر حملہ، خلیل الحیہ شہید

09 ستمبر, 2025 14:08

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے۔

حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائیہ کا دوحا میں حماس قیادت پر حملہ، خلیل الحیہ شہید

عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے دوران اجلاس میں حماس کے پانچ سینیئر رہنما موجود تھے جن میں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دوحا میں کتارا کے علاقے میں کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد فضا میں دھواں اڑتا دکھائی دیا۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دوحا میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

7:30 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔