دوحہ حملہ: خلیل الحیہ کی شہادت اور قطر کی عسکری خاموشی

09 ستمبر, 2025 14:55

شیعیت نیوز : قطر میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ حیرت انگیز طور پر اس خطے میں موجود دنیا کی سب سے جدید ایئر فورس اور مہلک جنگی طیاروں سے لیس قطر، جو بڑی فوجی طاقت رکھتا ہے، اس حملے کو روکنے میں ناکام رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جب ایران نے بعض مواقع پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تو قطر نے امریکی اتحادی مفادات کے تحفظ میں واضح کردار دکھایا، مگر اس بار اسرائیلی حملے کے دوران قطر کی فوجی قیادت نہ تو طیاروں کا پیچھا کر سکی اور نہ ہی کوئی عملی دفاعی اقدام اٹھایا — محض معمولی سطح پر مذمت ہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ قطر، جہاں دنیا کا بڑا امریکی فوجی اڈہ (Al Udeid) موجود ہے، اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ زیادہ وابستہ رہ کر مسلم دنیا کے اندرونی معاملات میں براہِ راست مداخلت سے اجتناب کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس حملے میں حماس قیادت کو نشانہ بنایا جانا اسی پالیسی کا عملی عکس ہے۔

4:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔