ویانا میں ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا

05 ستمبر, 2025 17:25

شیعیت نیوز : ویانا میں ایرانی سفیر اور مستقل نمائندے رضا نجفی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وفد اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اہلکاروں کے درمیان آج ویانا میں ایک اور دور کی ملاقات ہوگی۔

نجفی کے مطابق، یہ مذاکرات ایران اور ایجنسی کے درمیان جاری بات چیت کا تسلسل ہیں، جس کا مقصد پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے تحت تعاون کی نئی شکلوں کو ترتیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شنگھائی تعاون کونسل امریکہ اور یورپ کی اجارہ داری کے خلاف موثر پلیٹ فارم بن سکتی ہے، امام جمعہ تہران

یاد رہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر جارحانہ حملے اور عالمی ایجنسی کے جانبدارانہ موقف کی وجہ سے ایرانی پارلیمنٹ نے ایجنسی کے ساتھ تعاون کو سلامتی کونسل کی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔

2:52 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔