شنگھائی تعاون کونسل امریکہ اور یورپ کی اجارہ داری کے خلاف موثر پلیٹ فارم بن سکتی ہے، امام جمعہ تہران

05 ستمبر, 2025 17:22

شیعیت نیوز : امام جمعہ تہران کا بیان، صدر ایران کا چین کا دورہ اہم سفارتی پیش رفت قرار

امام جمعہ تہران حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ صدر ایران کا چین کا سفر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت رواں سال کی اہم سفارتی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکہ یکطرفہ موقف، دھمکی، پابندیوں اور ٹیرف کے ذریعے عالمی نظام کو متاثر کر رہا ہے، ایسے میں شنگھائی کونسل اجلاس کثیر القطبی نظام کو دوبارہ زندہ کرنے اور پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 84 فلسطینی شہید

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ اجلاس کے حتمی بیان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی اور ایران کی خودمختاری پر حملہ ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سیاسی منظرنامے سے واقف افراد جانتے ہیں کہ اس طرح کے بیانات شفافیت اور واضح موقف کی علامت ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ اقدامات علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی کونسل اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس قرارداد پر لازمی اور مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

4:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔