غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 84 فلسطینی شہید
شیعیت نیوز : غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری
غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ آج اپنے 699 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے نہ صرف قتل و غارت گری کی ہے بلکہ ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر اور بھوکا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی و صہیونی منصوبے ناکام، شیعہ سنی اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے: آیت اللہ سعیدی
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 82 فلسطینی شہید اور 338 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، امدادی مراکز پر بھی حملے ہوئے ہیں جہاں 17 افراد شہید اور 177 زخمی ہوئے، جس سے ان مراکز میں شہدا کی تعداد 2,350 اور زخمیوں کی تعداد 17,240 ہو گئی ہے۔
مارچ 2025 سے شروع ہونے والے تازہ حملوں کے بعد اب تک 11,699 فلسطینی شہید اور 49,542 زخمی ہو چکے ہیں۔
مجموعی طور پر، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 64,231 اور زخمیوں کی تعداد 161,583 ہو چکی ہے۔







