علامہ عارف واحدی کی NCRC اجلاس میں شرکت، کم عمری کی شادی پر قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو
شیعیت نیوز : نیشنل رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان کے رکن اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے سنٹرل وائس پریزیڈنٹ، NCRC کے ورکنگ گروپ کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں The National Commission on the Rights of Child (NCRC) کے ورکنگ گروپ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں بچوں کی کم عمری کی شادی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں آئی ایس او خیبر پختونخوا کا تین روزہ ریجنل ورکشاپ، مختلف فکری و تنظیمی نشستیں منعقد
علامہ عارف واحدی نے مذکورہ موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے گفتگو کی اور فقہی حوالے سے بھی اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں عالمی ادارہ برائے حقوق اطفال یونیسیف کے نمائندہ وفد کے علاوہ مختلف مسالک کے دانشور اور ماہرین بھی شریک تھے۔







