کوہاٹ میں آئی ایس او خیبر پختونخوا کا تین روزہ ریجنل ورکشاپ، مختلف فکری و تنظیمی نشستیں منعقد
شیعیت نیوز : کوہاٹ پشاور میں آئی ایس او کی جانب سے تین روزہ ریجنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر نشستیں منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر سابق مرکزی محبین انچارج سید شوکت شیرازی نے "سالانہ پروگرام اور اس کا اجراء” کے موضوع پر، جبکہ سابق ڈویژنل صدر توحید علوی نے "تنظیم کی ضرورت و اہمیت” اور ضمیر علی جعفری نے "پوٹینشل انالسز” کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :
آخری اہم نشست جامعہ عسکریہ ہنگو میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ ساجد مطہری نے "ولایتِ فقیہ” کے موضوع پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا ریجن کے زیرِ اہتمام ریجنل مسئولین ورکشاپ کا آغاز قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ سے ہوا، جس کے تین روزہ ایجنڈے میں مختلف مقامات پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ بشیر جمارانی نے جامعہ مسجد جماران کچئی میں "خودسازی” کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ سابق ڈویژنل صدر مبشر علی نے میر حبیب بابا چشمہ میں "ذاتی مدیریت” پر گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن ضلعی نظارت مولانا کاشف جعفری نے "شخصیات کا تعارف” کے عنوان سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مختلف علمی و انقلابی شخصیات کے افکار اور جدوجہد کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔
ورکشاپ کے آخری سیشن میں سابق ڈویژنل صدر نوید انجم نے "تنظیمی اقدار” پر اور شاہ حبیب حسین نے "ہنگامی ایشو پر ردِ عمل” کے موضوع پر خطاب کیا۔







