دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سپر سیلاب کا خطرہ ہے: علامہ شبیر حسن میثمی

27 اگست, 2025 21:53

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے سپر سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج کا پانی دریائے سندھ میں داخل ہو گیا ہے۔

پیشگی اطلاعات کے مطابق حکومت اور انتظامی ادارے مل کر ابھی سے کام کو مزید تیز اور بہتر بنائیں تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل اپنے ذمے لے لیا

زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین نے مزید کہا: حفاظتی بندوں پر عملہ 24 گھنٹے تعینات کیا جائے، قریبی گاؤں کے عوام اپنے مال مویشی کی خود حفاظت کریں۔ ان حالات میں دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ خداداد پاکستان کے باسیوں کی حفاظت فرمائے۔

3:36 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔