آئی ایس او کا 54واں شہید مقاومت کنونشن 26ستمبر سے اسلام آباد میں ہوگا
شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین کنونشن ثاقب علی کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 54واں سالانہ مرکزی کنونشن تنظیمی عزم اور جوش و ولولہ کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
شہداء اسلام بالخصوص شہیدِ مقاومت، سید حسن نصراللہ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اور ان سے تجدیدِ عہد کے عزم کے ساتھ، اس سال کا مرکزی کنونشن بعنوان "شہیدِ مقاومت”26، 27 اور28 ستمبر 2025 اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھئیے: آئی ایس او کے 53ویں مرکزی کنونشن پر تعلیمی سیمینار کا انعقاد
اس عظیم اجتماع میں ملک بھر سے ممبران، محبین اور سابقین کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی
عہد و وفا کی اس روایت کو مزید مضبوط بنائے گی۔







