امریکی انخلا عوامی دباؤ اور مقاومتی محاذ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، امام جمعہ بغداد
شیعیت نیوز : امام جمعہ بغداد اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے برجستہ استاد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج کا بتدریج انخلا عوامی دباؤ، پارلیمانی اقدام اور مقاومتی محاذ کی قربانیوں کا ثمرہ ہے، یہ ہرگز امریکہ کی خواہش کا نتیجہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے عراق کے تحفظ میں کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ وہ صرف صہیونی حکومت کے مفادات کو پورا کرنے میں مصروف رہے۔ ان کے مطابق، انخلا کے بعد کچھ فوجی مشرقی شام منتقل ہوگئے اور کچھ اربیل میں تعینات ہیں، جہاں سکیورٹی، انٹیلیجنس اور اقتصادی سطح پر اسرائیلی اثرورسوخ واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفان کی تباہ کاریاں، 8 جاں بحق اور 47 زخمی
امام جمعہ بغداد نے اسرائیل کی جانب سے عراق یا حشد الشعبی پر ممکنہ حملے کے امکانات کے بارے میں کہا: "ایسا کوئی حملہ نہیں ہوگا۔ یہ دھمکیاں ملتِ عراق میں ہرگز خوف پیدا نہیں کرسکتیں۔ اسرائیل آج ایسے مقابلے میں اترنے سے عاجز ہے۔”
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا: "میری اطلاعات یقینی ہیں، عراق پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جیسا کہ ہمارے ایرانی بھائیوں نے کہا ہے، عراق کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کے مقابلے میں ہم میدان میں اتریں گے اور اسرائیلی اتنے بزدل ہیں کہ ایسے معرکے میں قدم ہی نہیں رکھ سکتے۔”







