پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تیار ہیں؛ ایران
شیعیت نیوز : پاکستان میں ایران کے سفیر نے اپنے ایک پیغام میں سیلاب اور بارشوں کے المناک واقعات، بالخصوص جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواہ و گلگت بلتستان شدید سیلاب کی لپیٹ میں ریاست عملی کردار ادا کرے؛ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اس مشکل وقت میں اپنے برادر ملک پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سفیر نے مزید کہا کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور ان مشکل لمحات میں ہماری دعائیں پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔







