داعش اور صہیونی حکومت کی اربعین سازش ناکام، 22 دہشت گرد گرفتار
کربلا میں زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی، گورنر کا اعلان

شیعیت نیوز: صوبہ کربلا کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ داعش اور صہیونی حکومت کی مشترکہ سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اربعین حسینی کے زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع نے رپورٹ کیا کہ کربلا کے گورنر نصیف جاسم خطابی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ خفیہ ایجنسیوں نے کامیاب آپریشن کے دوران زائرین پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج کے ڈرون حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام
گورنر کے مطابق اس آپریشن میں 22 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، جو مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کارروائیوں میں زائرین کے راستوں میں بم دھماکے، سیکیورٹی فورسز اور موکبوں پر حملے، اور خاص طور پر جنوبی کربلا کے اجتماع گاہوں میں زائرین کو زہریلا کھانا اور مشروبات پیش کرنے کی کوشش شامل تھی۔
خطابی نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کربلا-نجف شاہراہ پر واقع ایک حسینیہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان نے اپنی داعش سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ بعض کا بیرونی اداروں سے بھی رابطہ تھا، جن میں سے ایک کا براہِ راست تعلق صہیونی حکومت سے تھا۔