اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمنی فوج کے ڈرون حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام

مقبوضہ فلسطین میں یمنی ڈرونز کی کامیاب پروازیں، اسرائیل نقصانات چھپانے کی کوشش میں

شیعیت نیوز: غزہ پر صہیونی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے صہیونی دفاعی نظام کو ناکام بناتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں کامیاب پروازیں کیں۔

دوسری جانب صہیونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو یمنی ڈرونز کو روک لیا ہے۔ تاہم عسکری ماہرین کے مطابق یمنی فوج کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل مسلسل کوشش کر رہا ہے کہ ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کو چھپایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرگل میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی عظیم الشان احتجاجی ریلی

ماہرین کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون حملے صہیونی افواج کے لیے ایک نئے محاذ پر دباؤ پیدا کر رہے ہیں، جو غزہ میں جاری جارحیت کے ساتھ ساتھ ایک اضافی عسکری چیلنج بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button