رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا غزہ سے اظہارِ یکجہتی، عالمی برادری سے فوری فائر بندی کا مطالبہ

04 اگست, 2025 10:51

شیعیت نیوز : مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے اہم شہر رام اللہ میں عوام کی بڑی تعداد نے غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ریلی اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے محاصرے، قحط اور جارحیت کے خلاف نکالی گئی، جس میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے غزہ کے عوام کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین مارچ کے زائرین کے لیے گرمی سے بچاؤ کی مؤثر طبی تجاویز

قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت نہ صرف فلسطین بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں غزہ کے خلاف اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران کے خلاف عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بند کروانے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

12:50 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔