الانبار میں حشد الشعبی کا کامیاب آپریشن، داعش کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ

14 جولائی, 2025 21:34

شیعیت نیوز : عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے مغربی الانبار کے صحرائی علاقوں میں کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

عراقی خبررساں ادارے المعلومه کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں حشد الشعبی کے دستوں نے علاقے کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی افواج کی ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ

آپریشن کے دوران داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا جنہیں بعد ازاں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ الانبار کے صحرائی علاقے ماضی میں داعش کی سرگرمیوں کا مرکز رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے حشد الشعبی، عراق کی دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ملک میں مکمل امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔

10:28 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔