کراچی پولیس کی فاطمی عزاداروں پر یلغار، 500 شرکاء پر دہشت گردی کا مقدمہ

13 نومبر, 2026 15:18

شیعیت نیوز : کراچی پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے نکالے گئے پرامن جلوس کے شرکاء پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک نئی یلغار کر دی ہے۔ مقدمے میں تقریباً گیارہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 400 سے 500 نامعلوم مرد و خواتین کو بھی ملزم بنا دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 1194/26 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں 13 نومبر کو سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں بلوہ، کارِ سرکار میں مداخلت اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ امام بارگاہ امیرالمومنینؑ سیکٹر 5-D سے نکلنے والے جلوس کو ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اجازت نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول سے مجالس عزا کو نہیں روکا جاسکتا، شیعہ علماء کونسل

تاہم اسی ایف آئی آر میں نہ کسی ہتھیار کا ذکر ہے، نہ کسی زخمی کا اور نہ کسی املاک کے نقصان کا۔ اس کے باوجود دخترِ رسولؐ کا غم منانے والے خواتین و حضرات پر وہ قانون لگا دیا گیا جو دہشت گردوں کے لیے بنا تھا۔ پرامن عزاداری کو دہشت گردی قرار دینا سنگین زیادتی ہے، جو مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے رویے پر سنگین سوالات چھوڑتی ہے۔

عزاداروں کا الزام ہے کہ فاطمیہ کی مجالس اور جلوسوں پر ایف آئی آرز تکفیری عناصر کے دباؤ پر کٹ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے والے آزاد گھومتے ہیں اور انہی کی شکایات پر پرامن شہریوں کے آئینی حقِ عبادت کو جرم بنایا جا رہا ہے۔ عزاداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی دفعہ فوراً ختم کی جائے اور تمام مومنین و مومنات کے خلاف مقدمہ واپس لیا جائے۔

3:32 شام نومبر 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔