اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی افواج کی ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ

صہیونی فوجی تھکن، ذہنی دباؤ اور جنگی ناکامیوں کا اعتراف کرنے لگے

شیعیت نیوز : حالیہ دنوں میں غزہ میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے ہاتھوں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

صہیونی ٹی وی 12 نے جانی نقصانات کے بارے میں غزہ میں موجود صہیونی فوجیوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں ہونے والی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی اہم وجہ فوجیوں کی شدید تھکن اور طویل جنگ سے پیدا ہونے والی جسمانی و ذہنی فرسودگی ہے۔

فوجی اہلکاروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی جسمانی طاقت کمزور ہو چکی ہے اور اس کا براہ راست اثر ان کی جنگی کارکردگی پر پڑا ہے۔ مسلسل تھکن نے ان کی توجہ، ردعمل اور جنگی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ سے طے شدہ ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی ذمہ داریوں میں غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور یہ کوتاہی براہ راست جانی نقصان کا سبب بنی ہے۔

واضح رہے کہ جب سے اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا ہے، فوجیوں کی ہلاکتیں بے مثال سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتوں میں خان یونس، شجاعیہ اور بیت حانون جیسے علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے شدید جوابی حملے کیے گئے ہیں، جس میں اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

محاذ کے حالات اور فوجیوں کے اندرونی اعترافات سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کو طویل جنگ اور مزاحمتی حملوں کے نتیجے میں شدید دباؤ، تھکن اور کارکردگی میں کمی کا سامنا ہے، جس نے اس کی عسکری طاقت کو کمزور کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button