اہم ترین خبریںشاممقبوضہ فلسطین
داعشی الجولانی کی امریکہ میں نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات
شامی ذرائع: جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی معاہدے پر دستخط متوقع

شیعیت نیوز : شامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی آئندہ ستمبر میں امریکہ کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوگی، اور اس میں ممکنہ طور پر ایک سیکیورٹی معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے، جس کی نگرانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا دشمنوں کو سخت انتباہ: کسی بھی حماقت پر حیران کن ردعمل دیا جائے گا
یاد رہے کہ اسرائیلی قابض حکومت نہ صرف شام کے جولان پہاڑی سلسلے پر قابض ہے بلکہ جنوبی شام کے دیگر علاقوں پر بھی قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔