ایران کا دشمنوں کو سخت انتباہ: کسی بھی حماقت پر حیران کن ردعمل دیا جائے گا

09 جولائی, 2025 22:40

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران دشمن کے تمام اقدامات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر دشمن نے کوئی نئی مہم جوئی یا حماقت کی، تو اسے ایران کی طرف سے ایک حیران کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام سے ہی دشمنان اسلام، ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے ہیں، لیکن اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے اور آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن افواج کی جانب سے صیہونی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے والا بحری جہاز تباہ کردیا گیا

جنرل فدوی نے زور دے کر کہا کہ اسلام اور حق کا محاذ خدا کے فضل سے کامیاب و کامران رہے گا اور دشمن کبھی بھی اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی ساری کوششیں، فتنہ انگیزی اور رکاوٹیں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم اور استقلال کو متزلزل کرنے میں ناکام رہیں اور رہیں گی۔

5:19 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔