اہم ترین خبریںدنیالبنان

کشمیر میں شہید حسن نصراللہ کے بینرز اتارے جانے پر شیعہ نوجوانوں کا شدید احتجاج

ہندوستانی فورسز صیہونی حمایت میں حزب اللہ اور فلسطین کی علامتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

شیعیت نیوز : سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے شہید سید حسن نصراللہ کے بینرز اتار دیے، جس پر شیعہ نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا اور مزاحمتی تصاویر اور بینرز دوبارہ آویزاں کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی سیکیورٹی فورسز حزب اللہ لبنان اور فلسطینی مزاحمت کی علامتوں، پرچموں اور تصاویر کو صیہونی حکومت کی حمایت میں ہدف بناتی ہیں، اور ان کی موجودگی کو برداشت نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم اور افواج مقدس اہداف کے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار ہیں، جنرل امیر حاتمی

واضح رہے کہ مزاحمتی علامات اور جھنڈے، کشمیر کے شیعہ عزاداروں کے لیے ماہِ محرم میں نکالی جانے والی مجالس، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا اہم حصہ ہیں، جنہیں انقلابی اور مزاحمتی روح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اگر ہندوستانی پولیس نے محرم الحرام کے دوران اس قسم کی کارروائیاں جاری رکھیں، تو کشمیر میں شیعہ نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button