اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایرانی قوم اور افواج مقدس اہداف کے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار ہیں، جنرل امیر حاتمی

ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کی عسکری طاقت کو للکارا

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنانِ ایران نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کس طرح متحد اور یکجان ہو کر اپنے مقدس اہداف کے تحفظ کے لیے ڈٹ جاتے ہیں اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹتے۔

شہید کرنل محمد علی زادہ کے اہل خانہ سے تعزیت و تبریک کے موقع پر جنرل حاتمی نے کہا کہ شہداء نے اپنی بے مثال فداکاری سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایرانی افواج ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے، گورنر پنجاب

جنرل حاتمی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی فضائی دفاعی افواج نے دشمن کی جدید ٹیکنالوجی اور عسکری طاقت کے سامنے بے خوف ہو کر مقابلہ کیا اور ملک کا دفاع کرتے ہوئے سرخرو ہوئیں۔ انہوں نے فضائی دفاع کے شعبے کو ایران کا حساس ترین دفاعی محاذ قرار دیا۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو ملتِ ایران کی آنکھوں کا تارا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان عظیم خاندانوں کی قربانیوں کی قدر کرنا اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا ہر ایرانی شہری کا فریضہ ہے۔ شہداء کے پاکیزہ خون کو انہوں نے ملک کی ارضی سالمیت اور استقلال کا ضامن قرار دیا۔

جنرل حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر حال میں وطن کے دفاع، اسلامی انقلاب کے اہداف اور اسلامی غیرت کے تحفظ کے لیے سینہ سپر ہیں، اور راہِ شہداء سے ذرہ برابر بھی انحراف ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button