ایران کا بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے تعاون معطل
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے سے متعلق قانون آج سے باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے جنرل ایزدی المعروف حاج رمضان شہید
قالیباف کے مطابق، جب تک ایران کے جوہری مراکز کی سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی، ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ میں کردار ادا کر رہی ہے۔







