صہیونی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے جنرل ایزدی المعروف حاج رمضان شہید

26 جون, 2025 17:33

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیے میں کمانڈر میجر جنرل محمد سعید ایزدی المعروف حاج رمضان کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجاہدِ اسلام میجر جنرل محمد سعید ایزدی المعروف حاج رمضان دہشت گرد صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ ان کی شہادت پر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم انقلاب، ان کے صابر و پُرعزم لواحقین اور ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔

شہید ایزدی راہِ حق و فضیلت پر گامزن رہے اور بالآخر شہادت کے مقام پر فائز ہوئے جس کے وہ حقدار تھے۔ ان کی شجاعت، زہد، تقویٰ اور استقامت نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا وعدۂ صادق ۳؛ صہیونی جارحیت کا زبردست جواب، جنگ بندی پر دشمن مجبور

شہید کی ابتدائی تشییع ہفتہ 28 جون کو تہران میں دیگر شہید کمانڈروں کے ساتھ ہوگی، جس کے بعد پیر کے دن ان کے آبائی شہر "سنقر کلیایی” صوبہ کرمانشاہ میں تشییع کی جائے گی۔

جمعرات کو مقدس شہر قم میں ان کی تدفین حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں کی جائے گی۔

1:10 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔