وینزویلا کی اسرائیلی مظالم پر مذمت، میڈلین جہاز کے اغوا پر شدید احتجاج
شیعیت نیوز : وینزویلا کی وزارت خارجہ نے منگل کی صبح اسرائیلی حکومت کی جانب سے میڈلین جہاز پر قبضے اور اس میں سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا کی مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتی پر سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے اغوا پر وینزویلا نے شدید احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنگی طیاروں کا الحدیدہ پر حملہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ
وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کاراکاس، اسرائیل کی جانب سے میڈلین جہاز کے اغوا کو، جو کہ غزہ میں جاری نسل کشی کا حصہ ہے، سختی سے مذمت کرتا ہے۔ المیادین چینل نے اس وزارت کے حوالے سے رپورٹ دی کہ نیتن یاہو کی حکومت، مغربی طاقتوں کی سرپرستی اور مکمل تحفظ کے ساتھ، غزہ میں بے رحمانہ قتل عام کر رہی ہے۔







