اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

اسرائیلی جنگی طیاروں کا الحدیدہ پر حملہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

یمنی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے پر خلیجِ عدن اور بحیرہ احمر میں جنگ کے خدشات بڑھ گئے

شیعیت نیوز : اسرائیلی افواج نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا ہے۔ یمنی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور بحریہ نے الحدیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے بھی اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی بحریہ نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ بندرگاہ میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ، نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار

یاد رہے کہ گزشتہ شب صہیونی حکومت نے الحدیدہ، الصلیف اور رأس عیسیٰ کی بندرگاہوں پر حملے کا اعلان کیا تھا۔ یہ حملے یمن کی مسلح افواج کی ان کارروائیوں کا ردعمل ہیں جو فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف کی جارہی ہیں، جن میں بحیرہ احمر میں اسرائیلی مفادات پر بار بار حملے شامل ہیں۔

اسرائیل کے ان حملوں سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیجِ عدن، بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کسی وسیع تر جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button