بنوں میں تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں کے میریان تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس نے کہا کہ بنوں میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں “اقتدار امام خمینیؒ کی نگاہ میں” کانفرنس کا انعقاد
آر پی او بنوں نے کہا کہ رات گئے اس حملے کو چوکس پولیس نے ناکام بنایا۔
پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی پرحملہ آور فرار ہو گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا۔







