خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں "اقتدار امام خمینیؒ کی نگاہ میں” کانفرنس کا انعقاد
شیعیت نیوز : بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی 36ویں برسی کی مناسب پر خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام "اقتدار امام خمینی کی نگاہ میں” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میران بلوچ، جامعہ امام صادق کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ سید ابوالحسن میری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سید علی حیدر کاظمی وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے ڈویژنل صدر منتخب
کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور مفکرین شریک ہوئے۔
مقررین نے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی عالم اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے عالم اسلام کو متحد کرنے اور مسلمانوں کو دنیا میں طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بہت پہلے ہی امریکہ اور اسرائیل کی اصلیت دنیا کے لئے عیاں کر دی تھی۔







